(۳۲۳۴۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حسین ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إنَّ لِی أَسْمَائً ، أَنَا مُحَمَّدٌ ، وَأَنَا أَحْمَدُ ، وَأَنَا الْمَاحِی یَمْحُو اللَّہُ بِی الْکُفْرَ، وَأَنَا الْحَاشِرُ یُحْشَرُ النَّاسُ عَلَی قَدَمَی، وَأَنَا الْعَاقِبُ۔ قَالَ لَہُ إنْسَانٌ: مَا الْعَاقِبُ؟ قَالَ: لاَ نَبِیَّ بَعْدَہُ۔
(بخاری ۳۵۳۳۔ مسلم ۱۸۲۸)
(٣٢٣٤٩) حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میرے بہت سے نام ہیں، میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، اور میں ماحی ہوں، میرے ذریعے اللہ کفر کو مٹائیں گے، اور میں حاشر ہوں ، لوگوں کو میرے قدموں سے اٹھایا جائے گا، اور میں عاقب ہوں ، ایک شخص نے عرض کیا کہ عاقب کا کیا معنی ہے ؟ فرمایا کہ جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔