(۳۲۳۷۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ حَصِیرَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَیْفَ أَنْتُمْ وَرُبُعُ الْجَنَّۃِ ، لَکُمْ رُبُعُہَا ، وَلِسَائِرِ النَّاسِ ثَلاَثَۃُ أَرْبَاعِہَا ، قَالَ : فَقَالُوا : اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ ، قَالَ : فَکَیْفَ أَنْتُمْ وَثُلُثُہَا ، قَالُوا : فَذَاکَ کَثِیرٌ ، قَالَ : فَکَیْفَ أَنْتُمْ وَالشَّطْرُ ، قَالُوا : فَذَاکَ أَکْثَرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَہْلُ الْجَنَّۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عِشْرُونَ وَمِئَۃُ صَفٍ ، أَنْتُمْ ثَمَانُونَ صَفًّا۔
(احمد ۴۵۳۔ ابویعلی ۵۳۳۷)
(٣٢٣٧٣) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہارا کیا خیال ہے جنت کے ایک چوتھائی حصّے کے بارے میں، کہ تمہارے لیے اس کا ایک چوتھائی اور بقیہ لوگوں کے لیے تین چوتھائی ہو ؟ لوگوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، پھر فرمایا کہ پھر جنت کے ایک تہائی کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ انھوں نے کہا کہ یہ تو بہت ہے، پھر آپ نے فرمایا کہ تم نصف کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ انھوں نے کہا کہ یہ تو بہت ہی زیادہ ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اہل جنت قیامت کے دن ایک سو بیس صفوں میں ہوں گے اور تم اسّی صفوں میں ہو گے۔