(۳۲۴۰۴) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ امْرَأَۃً جَائَتْ بِابْنٍ لَہَا إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ إنَّ ابْنِی ہَذَا بِہِ جُنُونٌ یَأْخُذُہُ عِنْدَ غَدَائِنَا وَعَشَائِنَا ، فَیَخْبُثُ ، قَالَ : فَمَسَحَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَدْرَہُ وَدَعَا ، فَثَعَّ ثَعَّۃً ، خَرَجَ مِنْ جَوْفِہِ مِثْلُ الْجِرْوِ الأَسْوَدِ۔
(٣٢٤٠٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لائی، اور اس نے کہا یا رسول اللہ ! میرے اس بیٹے کو جنون ہے، اور اس کو دو پہر اور شام کے وقت پر طاری ہوتا ہے، اور یہ بری حرکات کرتا ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور دعا فرمائی ، اس نے قے کی تو اس کے پیٹ سے سیاہ بڑے چوہے کی شکل کا ایک جاندار نکلا۔