(۳۲۴۱۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی حُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی ابْنِ نَہِیکٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَخْطَبَ أَبَا زَیْدٍ الأَنْصَارِیَّ ، یَقُولُ : اسْتَسْقَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَجِئْتُہُ بِقَدَحٍ ، فَکَانَتْ فِیہِ شَعْرَۃٌ فَنَزَعَہَا ، قَالَ : اللَّہُمَّ جَمِّلْہُ ، فَلَقَدْ رَأَیْتُہُ وَہُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِینَ ، وَمَا فِی رَأْسِہِ طَاقَۃٌ بَیْضَائُ۔
(ترمذی ۳۶۲۹۔ احمد ۳۴۱)
(٣٢٤١٧) حضرت ابن نھیک فرماتے ہیں کہ میں نے عمرو بن اخطب ابو زید انصاری کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی طلب کیا ، تو میں آپ کے پاس ایک پیالہ لایا، اس میں ایک بال تھا میں نے اس کو نکال دیا تو آپ نے فرمایا اے اللہ ! اس کو خوبصورت فرما، کہتے ہیں کہ میں نے ان کو چورانوے سال کی عمر میں دیکھا کہ اس وقت بھی ان کے سر میں سفید بال نہیں تھا۔