(۳۲۴۳۴) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : حدَّثَنَا زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، قَالَ : قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ - أَوْ مَنْ شَائَ اللَّہُ مِنْہُمْ - : یَا رَسُولَ اللہِ مَا نَوْلُنَا أَنْ نُفَارِقَک فِی الدُّنْیَا فَإِنَّک لَوْ مُتَّ رُفِعْت فَوْقَنَا فَلَمْ نَرَک ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ : {وَمَنْ یُطِعَ اللَّہَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِکَ مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدَائِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ أُولَئِکَ رَفِیقًا}۔ (طبرانی ۱۲۵۵۹)
(٣٢٤٣٤) حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے یا ان میں سے بعض نے کہا یا رسول اللہ ! ہمارا آپ سے دنیا میں جدا ہونے کے بعد کیا ہوگا، کہ اگر آپ فوت ہوئے تو آپ بلند درجات پر پہنچ جائیں گے اور ہم آپ کو دیکھ نہ سکیں گے، چنانچہ اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی { وَمَنْ یُطِعَ اللَّہَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِکَ مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدَائِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ أُولَئِکَ رَفِیقًا }۔