(۳۲۴۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ کَعْبٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: صَلُّوا عَلَیَّ فَإِنَّ صَلاَۃً عَلَیَّ زَکَاۃٌ لَکُمْ ، وَسَلُوا اللَّہَ لِی الْوَسِیلَۃَ ، قَالُوا : وَمَا الْوَسِیلَۃُ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : أَعْلَی دَرَجَۃٍ فِی الْجَنَّۃِ ، لاَ یَنَالُہَا إلاَّ رَجُلٌ وَاحِدٌ ، أَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَنَا ہُوَ۔
(٣٢٤٤٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھ پر درود بھیجو کیونکہ مجھ پر درود بھیجنا تمہاری پاکیزگی ہے، اور میرے لیے اللہ سے وسیلے کا سوال کرو، صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! وسیلہ کیا ہے ؟ فرمایا کہ جنت میں اعلیٰ درجہ ہے جس کو ایک ہی آدمی پاسکتا ہے ، مجھے امید ہے کہ وہ آدمی میں ہوں۔