hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32468

.

ابن أبي شيبة

32468
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۴۶۹) حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ یَزِیدَ الْفَارِسِیِّ، قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی ألنَّوْمِ زَمَنَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَی الْبَصْرَۃِ، قَالَ: فَقُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ: إنِّی قَد رَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ ، قَالَ : فَہَلْ تَسْتَطِیعُ تَنْعَتُ ہَذَا الرَّجُلَ الَّذِی رَأَیْت ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، أَنْعَتُ لَک رَجُلاً بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ جِسْمُہُ وَلَحْمُہُ أَسْمَرُ فِی الْبَیَاضِ، حَسَنَ الْمَضْحَکِ، أَکْحَلَ الْعَیْنَیْنِ جَمِیلَ دَوَائِرِ الْوَجْہِ، قَدْ مَلاَتْ لِحْیَتَہُ مِنْ لَدُنْ ہَذِہِ إلَی ہَذِہِ - وَأَشَارَ بِیَدِہِ إلَی صُدْغَیْہِ - حَتَّی کَادَتْ تَمْلاَ نَحْرَہُ - قَالَ عَوْفٌ : وَلاَ أَدْرِی مَا کَانَ مَعَ ہَذَا مِنَ النَّعْتِ - ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَوْ رَأَیْتہ فِی الْیَقِظَۃِ مَا اسْتَطَعْت أَنْ تَنْعَتَہُ فَوْقَ ہَذَا۔ (احمد ۳۶۱)
(٣٢٤٦٩) حضرت یزید فارسی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حضرت ابن عباس کی بصرہ پر حکومت کے زمانے میں خواب میں دیکھا، چنانچہ میں نے حضرت ابن عباس سے عرض کیا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خواب میں دیکھا ہے، انھوں نے فرمایا کہ کیا تم حضور کی صفت بیان کرسکتے ہو ؟ میں نے کہا جی ہاں ! آپ کی جسامت درمیانی، آپ گندمی رنگ کے بہترین مسکراہٹ والے، سرمگیں آنکھوں والے، خوبصورت چہرے والے ہیں، آپ کی داڑھی نے آپ کے چہرے کو یہاں سے یہاں تک بھرا ہوا ہے، اور انھوں نے کنپٹیوں کی طرف اشارہ کیا ، یہاں تک کہ قریب ہے کہ آپ کے سینے کو بھر دے، عوف کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ صفات مجھے یاد نہیں رہیں، چنانچہ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ اگر تم بیداری میں حضور کو دیکھتے تو اس سے زیادہ بہتر صفت بیان نہ کرسکتے۔