(۳۲۴۸۵) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ مُوسَی : یَا رَبِّ : ذَکَرْت إبْرَاہِیمَ وَإِسْحَاقَ وَیَعْقُوبَ ، بِمَ أَعْطَیْتَہُمْ ذَاکَ ؟ قَالَ : إنَّ إبْرَاہِیمَ لَمْ یُعْدَلْ بِی شَیْئٍ إلاَّ اخْتَارَنِی ، وَإِنَّ إِسْحَاقَ جَادَ لِی بِنَفْسِہِ فَہُوَ لِمَا سِوَاہَا أَجْوَدُ ، وَإِنَّ یَعْقُوبَ لَمْ أَبْتَلِہِ بِبَلاَئٍ إلاَّ زَادَ بِی حُسْنَ ظَنٍّ۔
(٣٢٤٨٥) حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے فرمایا اے میرے رب ! آپ نے حضرت ابراہیم، اسحاق اور یعقوب ۔ کا ذکر فرمایا ہے، آپ نے ان کو یہ فضیلت کیسے عطا فرمائی ہے ؟ اللہ نے فرمایا کہ ابراہیم کو جس چیز کے ذریعے بھی مجھ سے پھیرنے کی کوشش کی گئی انھوں نے مجھے اختیار کیا، اور اسحاق نے اپنے نفس کو میرے لیے قربان کیا، تو وہ دوسری چیزوں کو زیادہ قربان کرنے والے ہیں، اور یعقوب کو میں نے جس طرح بھی آزمایا میرے ساتھ ان کا حسن ظن پہلے سے بڑھ گیا۔