(۳۲۵۴۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : کَانَ ہُودٌ عَلَیْہِ السَّلاَمُ خُلِّد فِی قَوْمِہِ ، وَإِنَّہُ کَانَ قَاعِدًا فِی قَوْمِہِ ، فَجَائَ سَحَابٌ مُکْفَہِرٌّ فَقَالُوا : {ہَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا} فَقَالَ : ہُودٌ عَلَیْہِ السَّلاَمُ: {بَلْ ہُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِہِ رِیحٌ فِیہَا عَذَابٌ أَلِیمٌ} فَجَعَلَتْ تُلْقِی الْفُسْطَاطَ وَتَجِیئُ بِالرَّجُلِ الْغَائِبِ۔
(٣٢٥٤٧) حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت ہود (علیہ السلام) کو اپنی قوم میں بہت عمر دی گئی تھی، اور آپ اپنی قوم میں بیٹھے تھے کہ ایک گہرا بادل آیا، لوگوں نے کہا کہ یہ بادل ہم پر بارش برسائے گا، حضرت ہود (علیہ السلام) نے فرمایا بلکہ یہ وہی ہے جس کا تم نے مطالبہ کیا تھا، اس میں ہوا ہے جس میں دردناک عذاب ہے، چنانچہ وہ ہوا خیمے اڑانے لگی، اور سفر پر گئے ہوئے لوگوں کو لانے لگی۔