hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32554

.

ابن أبي شيبة

32554
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۵۵۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَّ دَاوُد عَلَیْہِ السَّلاَمُ ، قَالَ : أَیْ رَبِ ، إنَّ بَنِی إسْرَائِیلَ یَسْأَلُونَک بِإِبْرَاہِیمَ وَإِسْحَاقَ وَیَعْقُوبَ فَاجْعَلْنِی یَا رَبِّ لَہُمْ رَابِعًا ، فَأَوْحَی اللَّہُ إلَیْہِ : أَنْ یَا دَاوُد إنَّ إبْرَاہِیمَ أُلْقِیَ فِی النَّارِ فِی سَبَبِی فَصَبَرَ ، وَتِلْکَ بَلِیَّۃٌ لَمْ تَنَلْک ، وَإِنَّ إِسْحَاقَ بَذَلَ مہجۃ نَفْسَہُ فِی سَبَبِی فَصَبَرَ فَتِلْکَ بَلِیَّۃٌ لَمْ تَنَلْک ، وَإِنَّ یَعْقُوبَ أَخَذْتَ حَبِیبَہُ حَتَّی ابْیَضَّتْ عَیْنَاہُ فَصَبَرَ وَتِلْکَ بَلِیَّۃٌ لَمْ تَنَلْک۔ (بزار ۱۳۰۷۔ طبری ۲۳)
(٣٢٥٥٥) حضرت احنف بن قیس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اے رب ! بنی اسرائیل آپ سے حضرت ابراہیم، اسحاق اور یعقوب ۔ کے واسطے سے دعائیں کرتے ہیں، اے اللہ ! مجھے ان میں سے چوتھا بنادیجئے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ ” ابراہیم کو میری وجہ سے آگ میں ڈالا گیا اور انھوں نے صبر کیا اور تمہیں ایسی آزمائش نہیں آئی، اور اسحاق نے میرے لیے اپنی جان قربان کی، اور صبر کیا، اور یہ آزمائش بھی تم پر نہیں آئی، اور میں نے یعقوب کے محبوب کو لے لیا یہاں تک کہ ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں، انھوں نے بھی صبر کیا، اور یہ آزمائش بھی تم پر نہیں آئی۔