(۳۲۶۱۶) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ، عَنْ زَائِدَۃَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِاللہِ، قَالَ: حدَّثَنَا الْحُرُّ بْنُ صَیَّاحٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ الأَخْنَسِ النَّخَعِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : أَبُو بَکْرٍ فِی الْجَنَّۃِ ، وَعُمَرُ فِی الْجَنَّۃِ وَعَلِیٌّ وَعُثْمَان فِی الْجَنَّۃِ وَطَلْحَۃُ فِی الْجَنَّۃِ وَالزُّبَیْرُ فِی الْجَنَّۃِ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ عَوْفٍ فِی الْجَنَّۃِ وَسَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ فِی الْجَنَّۃِ ، وَلَوْ شِئْتُ لَسَمَّیْتُ التَّاسِعَ۔(نسائی ۸۲۱۰۔ احمد ۱۸۸)
(٣٢٦١٦) حضرت سعید بن زید (رض) فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا کہ ابوبکر جنت میں ہے، عمر جنت میں ہے، علی جنت میں ہے، عثمان جنت میں ہے، طلحہ جنت میں ہے، زبیر جنت میں ہے، اور عبد الرحمن بن عوف (رض) جنت میں ہے اور سعد بن ابی وقاص (رض) جنت میں ہے، اور اگر میں چاہوں تو نویں آدمی کا نام بھی لے سکتا ہوں۔