(۳۲۶۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ السَّرِیِّ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ بِسْطَامِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ عَلَی سَرِیَّۃٍ ، فِیہَا أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ ، فَلَمَّا قَدِمُوا ، اشْتَکَی أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ عَمْرًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَتَأَمَّرُ عَلَیْکُمَا أَحَدٌ بَعْدِی۔
(٣٢٦١٨) حضرت بسطام بن مسلم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمرو بن العاص (رض) کو ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجا جس میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) بھی تھے۔ پس جب وہ لوگ واپس آئے تو حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) نے حضرت عمرو (رض) کی شکایت کی ۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم دونوں پر میرے بعد کسی کو بھی امیر نہیں بنایا جائے گا۔