(۳۲۸۴۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ النَّہْدِیِّ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَصَلَّیْت مَعَہُ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ قَامَ یُصَلِّی حَتَّی صَلَّی الْعِشَائَ ، ثُمَّ خَرَجَ فَاتَّبَعْتُہُ ، فَقَالَ : مَلَکٌ عَرَضَ لِی اسْتَأْذَنَ رَبَّہُ أَنْ یُسَلِّمَ عَلَیَّ وَیُبَشِّرَنِی أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ سَیِّدَا شَبَابِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ۔
(٣٢٨٤١) حضرت زرّ بن حبیش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ پس میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھتے رہے یہاں تک کہ عشاء کی نماز پڑھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لے گئے تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تلاش کرنے لگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک فرشتہ میرے سامنے پیش ہوا اس نے اپنے رب سے اجازت مانگی تھی کہ وہ مجھ پر درود وسلام بھیجے اور اس نے مجھے خوشخبری سنائی کہ حسن اور حسین دونوں جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔