hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32856

.

ابن أبي شيبة

32856
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۸۵۷) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ أَبِی مُزَرِّدٍ الْمَدِینِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : بَصُرَ عَیْنَایَ ہَاتَانِ وَسَمِعَ أُذُنَایَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ آخِذٌ بِیَدِ حَسَنٍ ، أَوْ حُسَیْنٍ وَہُوَ یَقُولُ : تَرَقَّ عَیْنَ بَقَّۃٍ ، قَالَ : فَیَضَعُ الْغُلامُ قَدَمَہُ عَلَی قَدَمِ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ یَرْفَعُہُ فَیَضَعُہُ عَلَی صَدْرِہِ ، ثُمَّ یَقُولُ: افْتَحْ فَاک ، قَالَ: ثُمَّ یُقَبِّلُہُ ، ثُمَّ یَقُولُ: اللَّہُمَّ إنِّی أُحِبُّہُ فَأَحِبَّہُ۔ (بخاری ۲۴۹۔ طبرانی ۲۶۵۲)
(٣٢٨٥٧) حضرت ابو مزَرَّد مدینی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے ارشاد فرمایا : میری ان دونوں آنکھوں نے دیکھا اور میرے دونوں کانوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا۔ اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حسن (رض) یا حضرت حسین (رض) کا ہاتھ پکڑا ہو اتھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے۔ آنکھ کی طرح پتلا ہوجا ۔ راوی کہتے ہیں۔ کہ پس بچے نے اپنا پاؤں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاؤں پر رکھا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اٹھا کر اپنے سینہ پر بٹھا لیا۔ اور پھر ارشاد فرمایا : اپنا منہ کھولو۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا بوسہ لیا اور ارشاد فرمایا : اے اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں پس تو بھی اس سے محبت فرما۔