hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32859

.

ابن أبي شيبة

32859
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۸۶۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا وُہَیْبٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ ، عَنْ یَعْلَی الْعَامِرِیِّ أَنَّہُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِلَی طَعَامٍ دَعُوا لَہُ ، فَإِذَا حُسَیْنٌ یَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ فِی الطَّرِیقِ فاستمثل أَمَامَ الْقَوْمِ ، ثُمَّ بَسَطَ یَدَہُ وَطَفِقَ الصَّبِیُّ یَفِرُّ ہَاہُنَا مَرَّۃً وَہَاہُنَا ، وَجَعَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُضَاحِکُہُ حَتَّی أَخَذَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ إحْدَی یَدَیْہِ تَحْتَ ذَقْنِہِ وَالأُخْرَی تَحْتَ قَفَاہُ ، ثُمَّ أَقْنَعَ رَأْسَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَ فَاہُ عَلَی فِیہِ فَقَبَّلَہُ ، فَقَالَ : حُسَیْنٌ مِنِّی وَأَنَا مِنْ حُسَیْنٍ ، أَحَبَّ اللَّہُ مَنْ أَحَبَّ حُسَیْنًا ، حُسَیْنٌ سِبْطٌ مِنَ الأَسْبَاطِ۔ (ترمذی ۳۷۷۵۔ ابن حبان ۸۰۷)
(٣٢٨٦٠) حضرت یعلی یعمری (رض) فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھانے کی دعوت میں جانے کے لیے نکلے ، تو راستہ میں حضرت حسین (رض) بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ تو وہ لوگوں کے سامنے کھڑے ہوگئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ بڑھایا تو بچہ نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنستے رہے۔ پھر یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو پکڑا اور اپنا ایک ہاتھ ان کی تھوڑی کے نیچے رکھا اور اپنا دوسرا ہاتھ ان کی گدی کے نیچے رکھا پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا سر نیچے جھکا کر اپنے منہ کو ان کے منہ پر رکھ کر ان کا بوسہ لیا اور ارشاد فرمایا : حسین مجھ سے ہے اور میں حسین (رض) سے ہوں۔ اور حسین (رض) تمام نواسوں میں سب سے بہتر نواسے ہیں۔