hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32885

.

ابن أبي شيبة

32885
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۸۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عن زکریا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : دَخَلَ الْعَبَّاسُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یَرَ عِنْدَہُ أَحَدًا ، فَقَالَ لَہُ ابْنُہُ : لَقَدْ رَأَیْت عِنْدَہُ رَجُلاً ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللہِ زَعَمَ ابْنُ عَمِّکَ أَنَّہُ رَأَی عِنْدَکَ رَجُلاً ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : نَعَمْ وَالَّذِی أَنْزَلَ عَلَیْک الْکِتَابَ ، قَالَ : ذَاکَ جِبْرِیلُ۔ (طیالسی ۲۷۰۸۔ احمد ۲۹۴)
(٣٢٨٨٦) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عباس (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کسی بھی شخص کو نہیں دیکھا حالانکہ ان کے بیٹے نے ان سے کہا تھا کہ تحقیق میں نے آپ (رض) کے پاس ایک آدمی کو دیکھا۔ اس پر حضرت عباس (رض) نے فرمایا : اے اللہ کے رسول 5! آپ کا چچا زاد بھائی کہتا ہے کہ اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کسی آدمی کو دیکھا ہے۔ تو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرمانے لگے۔ جی ہاں ! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کتاب اتاری۔ وہ جبرائیل تھے۔