hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32917

.

ابن أبي شيبة

32917
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۹۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ ، قَالَ : کَانَ بَیْنِی وَبَیْنَ عَمَّارٍ کَلاَمٌ فَانْطَلَقَ عَمَّارٌ یَشْکُونِی إلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یَشْکُونِی ، فَجَعَلَ عَمَّارٌ لاَ یَزِیدُہُ إلاَّ غِلْظَۃً ، وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَاکِتٌ فَبَکَی عَمَّارٌ ، وَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ أَلاَ تَسْمَعُہُ قَالَ : فَرَفَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَیَّ رَأْسَہُ ، فَقَالَ : مَنْ عَادَی عَمَّارًا عَادَاہُ اللَّہُ وَمَنْ أَبْغَضَ عَمَّارًا أَبْغَضَہُ اللَّہُ ، قَالَ : فَخَرَجْت فَمَا کَانَ شَیْئٌ أَبْغَضُ إلَیَّ مِنْ غَضَبِ عَمَّارٍ ، فَلَقِیتہ فَرَضِیَ۔ (احمد ۸۹۔ حاکم ۳۹۰)
(٣٢٩١٨) حضرت علقمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میرے اور عمار (رض) کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوگئی۔ پس عمار (رض) گئے اور جا کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو میری شکایت کرنے لگے۔ تو میں بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اس حال میں کہ وہ میری شکایت کر رہے تھے۔ گفتگو کے دوران حضرت عمار (رض) کا غصہ بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش تھے۔ پھر عمار (رض) رونے لگے اور کہا : اے اللہ کے رسول 5! کیا آپ (رض) نہیں سن رہے ؟ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف اپنا سر اٹھایا اور ارشاد فرمایا : جو عمار سے دشمنی کرے گا اللہ تعالیٰ اس شخص سے دشمنی کریں گے ، اور جو عمار (رض) سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اس شخص سے بغض رکھیں گے۔ حضرت خالد بن ولید (رض) فرماتے ہیں کہ میں گھر سے نکلا تھا اس حال میں کہ حضرت عمار (رض) سے زیادہ کوئی چیز مجھے مبغوض نہیں تھی۔ پھر میں ان سے ملا پس وہ راضی ہوگئے۔