(۳۲۹۳۸) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَمُرُّ بِبَیْتِ فَاطِمَۃَ سِتَّۃَ أَشْہُرٍ إذَا خَرَجَ إِلَی الْفَجْرِ فَیَقُولُ : الصَّلاۃَ یَا أَہْلَ الْبَیْتِ {إنَّمَا یُرِیدُ اللَّہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیرًا}۔ (ترمذی ۳۲۰۶۔ ابویعلی ۳۹۶۶)
(٣٢٩٣٨) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح فجر کی نماز کے لیے نکلتے تو چھ مہینے تک حضرت فاطمہ (رض) کے گھر سے گزرتے رہے اور فرماتے ! اے گھر والو ! نماز کا وقت ہے۔ پس اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے نبی کے گھر والو ! تم سے گندگی کو دور کر دے۔ اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے۔