hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32939

.

ابن أبي شيبة

32939
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۹۴۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : خَطَبَ عَلِیٌّ بِنْتَ أَبِی جَہْلٍ إِلَی عَمِّہَا الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ ، فَاسْتَأْمَرَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہَا ، فَقَالَ : عَنْ حَسَبِہَا تَسْأَلُنِی ، قَالَ عَلِیٌّ : قَدْ أَعْلَمُ مَا حَسَبُہَا وَلَکِنْ تَأْمُرُنِی بِہَا ؟ قَالَ : لاَ فَاطِمَۃُ بِضْعَۃٌ مِنِّی ، وَلا أُحِبُّ أَنْ تَجْزَعَ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : لاَ آتِی شَیْئًا تَکْرَہُہُ۔ (حاکم ۱۵۸)
(٣٢٩٤٠) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ابو جہل کی بیٹی کے لیے اس کے چچا حارث بن ہشام کو پیام نکاح بھیجا پھر آپ (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی اس بارے میں مشورہ مانگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تم اس کے حسب ونسب کے بارے میں مجھ سے پوچھ رہے ہو ؟ حضرت علی (رض) نے عرض کیا : میں جانتا ہوں اس کا حسب و نسب کیا ہے۔ لیکن کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے اس کی اجازت دیتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں ! فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔ اور میں پسند نہیں کرتا کہ وہ پریشان ہو۔ اس پر حضرت علی (رض) نے فرمایا : میں کوئی ایسا کام نہیں کروں گا جس کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ناپسند کرتے ہوں۔