hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32948

.

ابن أبي شيبة

32948
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۹۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ أَنَّ عَلِیًّا بَعَثَ عَمَّارًا وَالْحَسَنَ یَسْتَنْفِرَانِ النَّاسَ، قَالَ : فَقَامَ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِی عَائِشَۃَ ، فَقَالَ عَمَّارٌ : إِنَّہَا لَزَوْجَۃُ نَبِیِّنَا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ ، وَلَکِنَّ اللَّہَ ابْتَلاَنَا بِہَا لِیَعْلَمَ إیَّاہُ نُطِیعُ ، أَوْ إیَّاہَا۔ (بخاری ۳۷۷۲۔ احمد ۲۶۵)
(٣٢٩٤٩) حضرت ابو وائل (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے حضرت عمار (رض) اور حضرت حسین (رض) کو بھیجا کہ یہ دونوں لوگوں سے مدد طلب کریں۔ ایک آدمی کھڑا ہوا اور حضرت عائشہ (رض) میں عیب نکالنے لگا ، تو حضرت عمار (رض) نے فرمایا : یقیناً وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطہرہ (رض) ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ لیکن اللہ نے ہمیں ان کے ذریعہ آزمائش میں ڈالا ہے کہ ہم اس کی (حضرت علی (رض) ) فرمان برداری کرتے ہیں یا ان کی۔