(۳۲۹۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی الْجُہَنِیُّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، قَالَ : جَائَتْ أُمُّ رُومَانَ وَہِیَ أُمُّ عَائِشَۃَ ، وَأَبُو بَکْرٍ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالاَ : یَا رَسُولَ اللہِ ادْعُ اللَّہَ لِعَائِشَۃَ دَعْوَۃً نَسْمَعُہَا ، فَقَالَ عِنْدَ ذَلِکَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِعَائِشَۃَ ابْنَۃِ أَبِی بَکْرٍ مَغْفِرَۃً وَاجِبَۃً ظَاہِرَۃً وَبَاطِنَۃً۔ (حاکم ۱۲)
(٣٢٩٥١) حضرت ابوبکر بن حفص فرماتے ہیں کہ حضرت ام رومان جو حضرت عائشہ (رض) کی والدہ ہیں یہ اور حضرت ابوبکر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، ان دونوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول 5! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ سے عائشہ کے لیے دعا فرمائیں جس کو ہم بھی سن لیں۔ اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی۔ اے اللہ ! تو عائشہ بنت ابی بکر (رض) کی مغفرت فرما ضروری، ظاہری طور پر بھی اور باطنی طور پر بھی۔