hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32970

.

ابن أبي شيبة

32970
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۹۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ قَطَعَ بَعْثًا قِبَلَ مُؤْتَۃَ وَأَمَّرَ عَلَیْہِمْ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ ، وَفِی ذَلِکَ الْبَعْثِ أَبُو بَکْرٍ ، وَعُمَرُ ، قَالَ : فَکَأنَّ نَاسًا مِنَ النَّاسِ طَعَنُوا فِی ذَلِکَ لِتَأْمِیرِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُسَامَۃَ عَلَیْہِمْ ، فَقَامَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : إنَّ أُنَاسًا مِنْکُمْ قَدْ طَعَنُوا عَلَیَّ فِی تَأْمِیرِ أُسَامَۃَ ، وَإِنَّمَا طَعَنُوا فِی تَأْمِیرِ أُسَامَۃَ کَمَا طَعَنُوا فِی تَأْمِیرِ أَبِیہِ ، وَایْمُ اللہِ إِنْ کَانَ لَخَلِیقًا لِلإِمَارَۃِ ، وَإِنْ کَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إلَیَّ ، وَإِنَّ ابْنَہُ لأَحَبُّ النَّاسِ إلَیَّ مِنْ بَعْدِہِ ، وَإِنِّی لأَرْجُو أَنْ یَکُونَ مِنْ صَالِحِیکُمْ ، فَاسْتَوْصُوا بِہِ خَیْرًا۔ (بخاری ۳۷۳۰۔ مسلم ۱۸۸۴)
(٣٢٩٧١) حضرت عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موتہ کی جانب بھیجنے کے لیے لشکر تیار کیا اور حضرت اسامہ بن زید (رض) کو ان پر امیر بنادیا حالانکہ اس لشکر میں حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) بھی تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس گویا لوگوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اسامہ کو لشکر پر امیر بنانے پر ناگواری کا اظہار کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرمانے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : بیشک تم میں سے کچھ لوگوں نے مجھ سے ناگواری کا اظہار کیا ہے اسامہ کو امیر بنانے پر۔ اور بیشک انھوں نے اسامہ کو امیر بنانے سے پہلے اس کے باپ کو امیر بنائے جانے پر بھی ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ اور اللہ کی قسم ! وہ امارت کے زیادہ قابل تھے۔ اور بیشک وہ بھی لوگوں میں سب سے زیادہ مجھے محبوب تھے۔ اور اس کے بعد اس کا بیٹا بھی مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔ اور بیشک میں امید کرتا ہوں۔ کہ یہ تمہارے نیکو کاروں میں سے ہوگا۔ پس تم لوگ اس کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرو۔