hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32992

.

ابن أبي شيبة

32992
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۹۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ رَوَاحَۃَ : أَلاَ تُحَرِّکُ بِنَا الرِّکَابَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : إنِّی قَدْ تَرَکْت قَوْلِی ، قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : اسْمَعْ وَأَطِعْ فَنَزَلَ یَسُوقُ نَبِیَّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَیَقُولُ : اللَّہُمَّ لَوْلاَ أَنْتَ مَا اہْتَدَیْنَا وَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّیْنَا فَأَنْزِلَنْ سَکِینَۃً عَلَیْنَا وَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِنْ لاَقَیْنَا إنَّ الَّذِینَ کَفَرُوا بَغَوْا عَلَیْنَا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ ، فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ۔
(٣٢٩٩٣) حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) سے ارشاد فرمایا : تم کیوں ہماری رکاب کو نہیں حرکت دیتے ؟ تو عبداللہ (رض) نے فرمایا : تحقیق میں نے اپنا شعر چھوڑ دیا۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : سنو اور اطاعت کرو۔ پس آپ (رض) اترے اور اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری کو ہانک رہے تھے اور یہ اشعار پڑھ رہے تھے۔
اے اللہ ! اگر آپ نہ ہوتے ہمیں ہدایت نہ ملتی،
اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ ہم نماز پڑھتے،
پس تو ہم پر سکینہ ورحمت نازل فرما،
اور ہمارے قدموں کو ثبات عطا فرما اگر ہماری دشمن سے ملاقات ہوجائے۔
بیشک کافروں نے ہم پر سرکشی کی۔
اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! تو اس پر رحم فرما ۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جنت واجب ہوگئی۔