hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33017

.

ابن أبي شيبة

33017
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۰۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِیدٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ سَلَکَ النَّاسُ وَادِیًا وَشِعْبًا وَسَلَکْتُمْ وَادِیًا وَشِعْبًا لَسَلَکْت وَادِیَکُمْ وَشِعْبَکُمْ أَنْتُمْ شِعَارٌ وَالنَّاسُ دِثَارٌ ، وَلَوْلاَ الْہِجْرَۃُ کُنْتُ امْرَئًا مِنَ الأَنْصَارِ ، ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی إِنِّی لأَرَی بَیَاضَ إبِطَیْہِ مَا تَحْتَ مَنْکِبَیْہِ ، فَقَالَ : اللَّہُمَ اغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَلأَبْنَائِ الأَنْصَارِ وَلأَبْنَائِ أَبْنَائِ الأَنْصَارِ۔ (ابویعلی ۱۰۸۷)
(٣٣٠١٨) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر لوگ ایک وادی اور گھاٹی میں چلیں اور اے انصار ! تم دوسری وادی اور گھاٹی میں چلو تو ضرور میں تمہاری وادی اور گھاٹی میں چلوں گا۔ تم لوگ میرے لیے ایسے ہی ہو جیسے کپڑے کا اندرونی حصہ اور باقی لوگ جیسے کپڑے کا بیرونی حصہ، اور اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے۔ یہاں تک کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کندھوں کے نیچے بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی : اے اللہ ! تو انصار کی مغفرت فرما۔ اور ان کی اولاد کی مغفرت فرما۔