hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33028

.

ابن أبي شيبة

33028
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۰۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : کَتَبَ زَیْدُ بْنُ أَرْقَمَ إلَی أَنَسٍ یُعَزِّیہِ بِوَلَدِہِ وَأَہْلِہِ الَّذِینَ أُصِیبُوا یَوْمَ الْحَرَّۃِ ، فَکَتَبَ فِی کِتَابِہِ : وَإِنِّی مُبَشِّرُک بِبُشْرَی مِنَ اللہِ ، سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَلأَبْنَائِ الأَنْصَارِ وَلأَبْنَائِ أَبْنَائِ الأَنْصَارِ، وَلِنِسَائِ الأنصار وَلِنِسَائِ أَبْنَائِ الأَنْصَارِ وَلِنِسَائِ أَبْنَائِ أَبْنَائِ الأَنْصَارِ۔ (ابن حبان ۷۲۸۱۔ احمد ۳۷۴)
(٣٣٠٢٩) حضرت ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن انس (رض) نے فرمایا : کہ حضرت زید بن ارقم (رض) نے حضرت انس (رض) کو خط لکھ کر ان سے ان کے بچہ اور بیوی کی تعزیت کی جو حرّہ کے دن شہید ہوگئے تھے۔ آپ (رض) نے اپنے خط میں لکھا : اور میں تمہیں اللہ کی طرف سے ایک خوشخبری سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنی ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا : اے اللہ ! تو انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی، اور انصار کی عورتوں کی، اور انصار کی اولاد کی عورتوں کی ۔ اور انصار کی اولاد کی اولاد کی عورتوں کی بھی۔