hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33037

.

ابن أبي شيبة

33037
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۰۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَدَاۃً بَارِدَۃً وَالْمُہَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ یَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ ، فَلَمَّا نَظَرَ إلَیْہِمْ ، قَالَ : أَلاَ إنَّ الْعَیْشَ عَیْشُ الآخِرَۃْ فَاغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَالْمُہَاجِرَۃ۔ فَأَجَابُوہ : نَحْنُ الَّذِینَ بَایَعُوا مُحَمَّدَا عَلَی الْجِہَادِ مَا بَقِینَا أَبَدَا۔ (نسائی ۸۳۳۳)
(٣٣٠٣٨) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح سویرے نکلے اس حال میں کہ مہاجرین اور انصار خندق کھود رہے تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی طرف دیکھا تو یہ شعر پڑھا : ترجمہ :
خبردار ! اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔
اے اللہ ! تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔
پس صحابہ (رض) نے جواباً یہ شعر پڑھا :
ہم تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کی،
جہاد پر جب تک ہم لوگ باقی ہیں۔