hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33043

.

ابن أبي شيبة

33043
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۰۴۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ الْغَسِیلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَلَسَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا عَلَی الْمِنْبَرِ عَلَیْہِ مِلْحَفَۃٌ مُتَوَشِّحًا بِہَا عَاصِبٌ رَأْسَہُ بِعِصَابَۃٍ دَسْمَائَ ، قَالَ : فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : یا أَیُّہَا النَّاسُ تَکْثُرُونَ وَیَقِلُّ الأَنْصَارُ حَتَّی یَکُونُوا کَالْمِلْحِ فِی الطَّعَامِ ، فَمَنْ وَلِیَ مِنْ أَمْرِہِمْ شَیْئًا فَلْیَقْبَلْ مِنْ مُحْسِنِہِمْ وَلْیَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِیئِہِمْ۔ (بخاری ۹۲۷۔ احمد ۲۸۹)
(٣٣٠٤٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر بیٹھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چادر کو احرام کی سی حالت میں لیا ہوا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر پر کالی پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا : اے لوگو ! تم لوگ زیادہ ہو اور انصار تھوڑے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ کھانے میں نمک کی مقدار کے برابر ہوجائیں گے۔ پس جس شخص کو ان سے کوئی واسطہ پڑے تو اس کو چاہیے کہ وہ ان کی نیکیوں کو قبول کرے اور ان کی برائیوں سے درگزر کرے۔