(۳۳۰۴۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَقَدَّمُوا قُرَیْشًا فَتَضِلُّوا ، وَلاَ تَأَخَّرُوا عنہا فَتَضِلُّوا ، خِیَارُ قُرَیْشٍ خِیَارُ النَّاسِ ، وَشِرَارُ قُرَیْشٍ شِرَارُ النَّاسِ ، وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ ، لَوْلاَ أَنْ تَبْطَرَ قُرَیْشٌ لأَخْبَرْتُہَا مَا لِخِیَارِہَا عِنْدَ اللہِ ، أَوْ مَا لَہَا عِنْدَ اللہِ۔
(٣٣٠٤٨) حضرت ابو جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم قریش سے آگے مت بڑھو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے اور قریش سے پیچھے مت رہو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے۔ قریش کے بہترین لوگ تمام لوگوں میں بہترین ہیں، اور قریش کے بدترین لوگ تمام لوگوں میں بدترین لوگ ہیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے اگر قریش آپے سے باہر نہ ہوجاتے تو میں ان کو بتلاتا کہ وہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین ہیں۔