(۳۳۰۵۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِی عَتَّابٍ ، قَالَ قَامَ مُعَاوِیَۃُ عَلَی الْمِنْبَرِ، فَقَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَیْشٍ فِی ہَذَا الأَمْرِ ، خِیَارُہُمْ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ خِیَارُہُمْ فِی الإسْلاَمِ إذَا فَقِہُوا ، وَاللہِ لَوْلاَ أَنْ تَبْطَرَ قُرَیْشٌ لأَخْبَرْتُہَا بِمَا لِخِیَارِہَا عِنْدَ اللہِ۔ (طبرانی ۷۹۲)
(٣٣٠٥٤) حضرت زید بن ابی عتاب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ (رض) نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا : کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لوگ قریش کے تابع ہیں اس معاملہ خلافت میں۔ قریش کے جو لوگ جاہلیت میں بہترین تھے وہ اسلام میں بھی بہترین ہیں جبکہ ان کو سمجھ دی گئی ہو۔ اللہ کی قسم اگر قریش آپے سے باہر نہ ہوجاتے تو میں ان کو بتلاتا کہ وہ اللہ کے نزدیک کتنے بہترین آدمی ہیں !