hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33068

.

ابن أبي شيبة

33068
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۰۶۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ نِسَائٍ رَکِبْنَ الإِبِلَ نِسَائُ قُرَیْشٍ ، أَحْنَاہُ عَلَی وَلَدٍ فِی صِغَرِہِ ، وَأَرْعَاہُ عَلَی بَعْلٍ فِی ذَاتِ یَدِہِ ، وَلَوْ عَلِمْت أَنَّ مَرْیَمَ ابْنَۃَ عِمْرَانَ رَکِبَتْ بَعِیرًا مَا فَضَّلْت عَلَیْہَا أَحَدًا۔ (ابن سعد ۱۵۲)
(٣٣٠٦٩) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں۔ جو اپنے بچہ پر اس کی کم سنی میں بہت شفقت کرتی ہیں۔ اور پنے خاوند کے بارے میں بہت اچھی نگران ہوتی ہیں۔ اور اگر مجھے معلوم ہوتا کہ حضرت مریم بنت عمران اونٹ پر سوار ہوئیں تو میں ان پر کسی کو بھی فضیلت نہ بخشتا۔