(۳۳۰۸۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْعَلاَئِ أَبُو الزَّبْرِ الدِّمَشْقِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ وَاثِلَۃَ بْنِ الأَسْقَعِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَزَالُونَ بِخَیْرٍ مَا دَامَ فِیکُمْ مَنْ رَآنِی وَصَاحَبَنِی ، وَاللہِ لاَ تَزَالُونَ بِخَیْرٍ ، مَا دَامَ فِیکُمْ مَنْ رَأَی مَنْ رَآنِی ، وَصَاحَبَ مَنْ صَاحَبَنِی ، وَاللہِ لاَ تَزَالُونَ بِخَیْرٍ ، مَا دَامَ فِیکُمْ مَنْ رَأَی مَنْ رَأَی مَنْ رَآنِی ، وَصَاحَبَ مَنْ صَاحَبَ مَنْ صَاحَبَنِی ۔
(طبرانی ۲۰۷)
(٣٣٠٨٤) حضرت واثلہ بن اسقع (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والا اور میری صحبت اختیار کرنے والا موجود ہو۔ اللہ کی قسم ! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں وہ شخص ہو جس نے میری زیارت کرنے والے کو دیکھا اور میری صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی ، اور اللہ کی قسم ! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تمہارے میں وہ شخص موجود ہو جس نے زیارت کی میرے صحابی کو دیکھنے والے کی اور میرے صحابی کی صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی۔