(۳۳۰۹۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : ہَذِہِ طِیبَۃُ ، یَعْنِی الْمَدِینَۃَ ، وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ ، مَا فِیہَا طَرِیقٌ وَاسِعٌ ، وَلاَ ضَیِّقٌ إلاَّ عَلَیْہِ مَلَکٌ شَاہِرٌ بِالسَّیْفِ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔ (ابوداؤد ۴۳۲۷۔ احمد ۳۷۳)
(٣٣٠٩١) حضرت فاطمہ بنت قیس (رض) فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ طیبہ ( پاکیزہ ) ہے یعنی مدینہ منورہ۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے اس میں کوئی کشادہ اور تنگ راستہ نہیں ہے مگر یہ کہ اس میں قیامت تک کے لیے ایک فرشتہ مقرر ہے جو تلوار سونتے ہوئے کھڑا ہے۔