(۳۳۱۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ خُلَیْدٍ الْعَصْرِیِّ ، قَالَ : لَمَّا وَرَدَ عَلَیْنَا سَلْمَانُ أَتَیْنَاہُ لِنَسْتَقْرِئَہُ ، فَقَالَ : إنَّ الْقُرْآنَ عَرَبِیٌّ فَاسْتَقْرِئُوہُ عَرَبِیًّا ، فَکَانَ زَیْدُ بْنُ صُوحَانَ یُقْرِئُنَا ، فَإِذَا أَخَطَأَ أَخَذَ عَلَیْہِ سَلْمَانُ ، وَإِذَا أَصَابَ ، قَالَ : أَیْمُ اللہِ۔
(٣٣١٣٥) حضرت خلید العصری (رض) فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان (رض) ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم لوگ ان کی خدمت میں آئے تاکہ ہم ان سے قرآن مجید پڑھیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : یقیناً قرآن عربی ہے۔ پس تم لوگ اس کو کسی عربی سے پڑھو۔ تو حضرت زید بن صوحان (رض) ہمیں پڑھایا کرتے تھے۔ جب وہ کوئی غلطی کرتے تو حضرت سلمان (رض) ان کو غلطی پر پکڑ لیتے۔ اور جب وہ درست کرلیتے تو آپ (رض) فرماتے : اللہ کی قسم ! ایسے ہی ہے۔