(۳۳۱۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَاصَرَ أَہْلَ الطَّائِفِ فَجَائَہُ أَصْحَابُہُ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَحْرَقَتْنَا نِبَالُ ثَقِیفٍ ، فَادْعُ اللَّہَ عَلَیْہِمْ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ اہْدِ ثَقِیفًا۔ (احمد ۳۴۳)
(٣٣١٦٣) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طائف والوں کا محاصرہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے : اے اللہ کے رسول 5! ثقیف کے تیروں نے ہمیں جلادیا۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ سے ان کے خلاف بد دعا کریں۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی۔ اے اللہ ! قبیلہ ثقیف کو ہدایت عطا فرما۔