hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33167

.

ابن أبي شيبة

33167
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۱۶۸) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ ذَکَرَ عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ أَبِی بَکْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ أَشَجُّ بَنِی عَصَرَ : قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ فِیک لِخُلُقَیْنِ یُحِبُّہُمَا اللَّہُ ، فَقُلْتُ : مَا ہُمَا قَالَ : الْحِلْمُ وَالْحَیَائُ ، قَالَ : قُلْتُ : قَدِیمًا ، کَانَ فِیَّ أَوْ حَدِیثًا ؟ قَالَ : بَلْ قَدِیمًا ، قَالَ : قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی جَبَلَنِی عَلَی خُلُقَیْنِ یُحِبُّہُمَا۔
(٣٣١٦٨) حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت اشج بنو عصر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ارشاد فرمایا : یقیناً تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں کہ اللہ ان کو پسند کرتے ہیں۔ میں نے پوچھا : وہ دونوں کون سی ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بردباری اور حیائ۔ میں نے پوچھا : یہ مجھ میں پرانی ہیں یا جدید ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں بلکہ پرانی ہیں۔ میں نے کہا : اللہ کا شکر ہے جس نے میری جبلت میں دو خصلتیں پیدا کیں جن کو وہ پسند کرتا ہے۔