(۳۳۱۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ یَقُولُ : قَالَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ : کَلِمَاتٌ أَصَابَ فِیہِنَّ : حَقٌّ عَلَی الإِمَامِ أَنْ یَحْکُمَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّہُ وَأَنْ یُؤَدِّیَ الأَمَانَۃَ ، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِکَ کَانَ حَقًّا عَلَی الْمُسْلِمِینَ أَنْ یَسْمَعُوا وَیُطِیعُوا وَیُجِیبُوا إذَا دُعُوا۔
(٣٣١٩٩) حضرت مصعب بن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) بن ابی طالب نے چند کلمات ارشاد فرمائے اور بالکل درست فرمایا : وہ یہ کہ امام پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے نازل کردہ قرآن کے مطابق فیصلہ کرے۔ اور امانت کو ادا کرے ۔ اور اس نے ایسا کردیا تو پھر مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اس کی بات سنیں اور اطاعت کریں ۔ اور جب ان کو پکارا جائے تو وہ پکار کا جواب دیں۔