(۳۳۲۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَیْزَارِ بْنِ حُرَیْثٍ الْعَبْدِیِّ ، عَنْ أُمِّ الْحُصَیْنِ الأَحْمَسِیَّۃِ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یَخْطُبُ بِعَرَفَۃَ وَعَلَیہ بُرْدٍ مُتَلَفِّعًا بِہِ وَہُوَ یَقُولُ : إِنْ أُمِّرَ عَلَیْکُمْ عَبْدٌ حَبَشِیٌّ مُجَدَّعٌ فَاسْمَعُوا لَہُ وَأَطِیعُوا مَا قَادَکُمْ بِکِتَابِ اللہِ۔ (احمد ۴۰۳)
(٣٣٢٠٥) حضرت ام حصین احمیہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میدان عرفات میں خطبہ دیا اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چادر کو لپیٹا ہوا تھا اور ارشاد فرمایا : اگر تم پر ناک کٹے حبشی غلام کو بھی امیر بنادیا جائے تو اس کی بات کو سنو اور اس کی اطاعت کرو جب تک کہ وہ قرآن مجید کی روشنی میں تمہاری قیادت کرے۔