(۳۳۲۳۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُلَیٍّ ، قَالَ سَمِعْت أَبِی یُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلاً أَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إنِّی أُرِیدُ أَنْ أُقَیِّدَ فَرَسًا ، أَوْ أَبْتَاعَ فَرَسًا ، قَالَ : فَقَالَ : فَعَلَیْک بِہِ أَقْرَحَ أَرْثَمَ کُمَیْتًا ، أَوْ أَدْہَمَ مُحَجَّلاً طَلْقَ الْیُمْنَی۔ (ترمذی ۱۶۹۷۔ ابن حبان ۴۶۷۶)
(٣٣٢٣٩) حضرت موسیٰ بن علی (رض) کے والد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا : میں چاہتا ہوں کہ میں گھوڑے کے پاؤں میں بیڑی ڈالوں یا کہا کہ میں گھوڑا خریدنا چاہتا ہوں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس بارے میں تم پر لازم ہے وہ گھوڑا جس کے چہرے میں سفیدی ہو اور اس کی ناک اور اوپر والا ہونٹ بھی سفید ہو اور کتھئی رنگ کا ہو یا ایسا گھوڑا جو سیاہ وسفید رنگ کا ہو اور اس کا دایاں بالکل صاف ہو۔