hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33320

.

ابن أبي شيبة

33320
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۳۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ قُشَیْرِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ بَجَالَۃَ بْنِ عَبْدَۃَ الْعَنْبَرِی ، وَکَانَ کَاتِبًا لجَزْئِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ وَکَانَ عَلَی طَائِفَۃِ الأَہْوَازِ فَحَدَّثَ أَنَّ أَبَا مُوسَی وَہُوَ أَمِیرُ الْبَصْرَۃِ کَتَبَ إلَیْنَا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَتَبَ إلَیْہِ یَأْمُرُہُ بِقَتْلِ الزَّمَازِمَۃِ حَتَّی یَتَکَلَّمُوا ، وَأَنْ تُنْزَعَ کُلُّ امْرَأَۃٍ مِنْ حَرِیمِہَا ، وَأَنْ یُقْتَلَ کُلُّ سَاحِرٍ ، فَکَتَبَ بِہَذَا أَبُو مُوسَی إلَی جَزْئِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، فَدَعَا الزَّمَازِمَۃَ فَتَکَلَّمُوا ، قَالَ : وَکُنَّا إذَا کَانَتِ الْمَرْأَۃُ شَابَّۃً نَزَعَنَاہَا مِنْ حَرِیمِہَا وَأَنْکَحْنَاہَا آخَرَ ، وَإِذَا کَانَتْ عَجُوزًا نَہَیْنَا عنہا وَزَجَرْنَا عنہا۔
(٣٣٣٢١) حضرت بجالہ بن عبدۃ العنبری (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت جزء بن معاویہ (رض) کا کاتب تھا اور آپ (رض) اھواز کے لوگوں پر امیر مقرر تھے۔ اس دوران حضرت ابو موسیٰ (رض) جو کہ بصرہ کے امیر تھے انھوں نے ہماری طرف خط لکھا کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے انھیں خط لکھ کر حکم دیا ہے کہ وہ کھانے کے درمیان منہ بند کر کے آواز نکالنے والے مجوسیوں کو قتل کردیں یہاں تک کہ وہ کلام کریں۔ اور ہر عورت کو اس کے محرم سے چھین لیا جائے اور ہر جادو گر کو قتل کردیا جائے۔ تو حضرت ابو موسیٰ (رض) نے یہ خط حضرت جزء بن معاویہ کو بھی لکھ بھیجا۔ تو آپ (رض) نے زمازمہ کو بلایا ، پس انھوں نے اس بارے میں بات چیت کی۔ اور راوی کہتے ہیں جب کوئی عورت جوان ہوجاتی تو ہم اس کے محرم سے اس کو چھین لیتے اور کسی دوسرے سے اس کا نکاح کروا دیتے۔ اور اگر عورت بوڑھی ہوتی تو ہم اس کو روک دیتے اور اس پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے۔