(۳۳۳۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُرَّۃَ بْنِ شَرَاحِیلَ الْہَمْدَانِیَّ وَسَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ، عَنِ الأَمَۃِ الْمَجُوسِیَّۃِ یُصِیبُہَا الرَّجُلُ ، أَیَطَؤُہَا ؟ قَالَ : لاَ یُجَامِعُہَا حَتَّی تُسْلِمَ ، وَقَالَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، إِنْ عَادَ إلَیْہَا فَہُوَ شَرٌّ مِنْہَا۔
(٣٣٣٢٤) حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ بن شراحیل الھمدانی اور حضرت سعید بن جبیر (رض) سے مجوسی باندی کے متعلق سوال کیا کہ آدمی جب اسے پالے تو کیا اس سے وطی کرسکتا ہے ؟ حضرت مرہ نے فرمایا : وہ اس سے جماع نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسلام لے آئے۔ اور حضرت سعید بن جبیر (رض) نے فرمایا : اگر وہ اس کی طرف دوبارہ لوٹے گا تو یہ اس کے حق میں برائی کی بات ہے۔