(۳۳۳۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضُّرَیْسِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ ، قُلْتُ : إنَّا نَغْزُو أَرْضَ أَرْمِینِیَۃَ أَرْضَ نَصْرَانِیَّۃَ ، فَمَا تَرَی فِی ذَبَائِحِہِمْ وَطَعَامِہِمْ ؟ قَالَ : کُنَّا إذَا غَزَوْنَا أَرْضًا سَأَلْنَا عَنْ أَہْلِہَا ، فَإذَا قَالُوا : یَہُودٌ ، أَوْ نَصَارَی ، أَکَلْنَا مِنْ ذَبَائِحِہِمْ وطعامہم وَطَبَخْنَا فِی آنِیَتِہِمْ۔
(٣٣٣٦٤) حضرت عمرو بن ضریس اسدی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے پوچھا : کہ ہم لوگ آرمینیہ میں جہاد کرنے جا رہے ہیں جو کہ عیسائیوں کا علاقہ ہے۔ آپ (رض) کی ان کے ذبیحوں اور کھانے کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : جب ہم کسی جگہ میں جہاد کرتے تھے تو ہم وہاں کے لوگوں کے متعلق پوچھ لیا کرتے تھے۔ اگر وہ کہتے : ہم یہود ہیں یا عیسائی ہیں۔ تو ہم ان کا ذبیحہ اور کھانا کھالیتے تھے، اور ہم ان کے برتنوں میں پکا لیتے تھے۔