(۳۳۴۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ : بَعَثَنِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَا وَمُعَاذٌ إلَی الْیَمَنِ ، قَالَ : فَأَتَانِی ذات یَوْمٍ ، وَعِنْدِی یَہُودِیٌّ قَدْ کَانَ مُسْلِمًا فَرَجَعَ عَنِ الإِسْلاَمِ إلَی الْیَہُودِیَّۃِ ، فَقَالَ : لاَ أَنْزِلُ حَتَّی تَضْرِبَ عُنُقَہُ قَالَ حَجَّاجٌ : وَحَدَّثَنِی قَتَادَۃُ أَنَّ أَبَا مُوسَی قَدْ کَانَ دَعَاہُ أَرْبَعِینَ یَوْمًا۔
(٣٣٤١٩) حضرت ابو بردہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اور معاذ بن جبل (رض) کو یمن کی طرف بھیجا۔ آپ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت معاذ (رض) میرے پاس آئے اس حال میں کہ میرے پاس ایک یہودی تھا جو مسلمان ہوا تھا پھر اسلام سے یہودیت کی طرف واپس لوٹ گیا۔ اس پر آپ (رض) نے فرمایا : میں ہرگز تمہارے ہاں نہیں اتروں گا یہاں تک کہ تم اس کی گردن مارو۔
حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ (رض) نے مجھے بیان کیا کہ حضرت ابو موسیٰ نے اس یہودی کو چالیس دن تک دعوت دی تھی۔