hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33465

.

ابن أبي شيبة

33465
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۴۶۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِیّ ، قَالَ : إذَا أَخَذَ الْمُحَارِبُ فَرُفِعَ إلَی الإِمَامِ ، فَإِنْ کَانَ أَخَذَ الْمَالَ وَلَمْ یَقْتُلْ قُطِعَ وَلَمْ یُقْتَلْ ، وَإِنْ کان أَخَذَ الْمَالَ وَقَتَلَ قُتِلَ وَصُلِبَ ، وَإِنْ کَانَ لَمْ یَأْخُذَ الْمَالَ وَلَمْ یَقْتُلْ لَمْ یُقْطَعْ ، وَإِنْ کَانَ لَمْ یَأْخُذَ الْمَالَ وَلَمْ یَقْتُلْ وَشَاقَّ الْمُسْلِمِینَ نُفِیَ۔
(٣٣٤٦٦) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مورّق عجلی (رض) نے ارشاد فرمایا : جب لڑائی کرنے والے کو پکڑ لیا جائے تو اس کو امیر کے پاس لے جایا جائے گا، پس اگر اس نے مال چھینا ہو اور قتل نہ کیا ہو تو اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے جائیں گے اور اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اور اگر اس نے مال چھینا تھا اور قتل بھی کردیا تھا تو اس کو قتل کیا جائے گا اور سولی دی جائے گی ، اور اگر اس نے مال نہیں چھینا اور قتل نہیں کیا تو اس کے ہاتھ اور پاؤں بھی نہیں کاٹے جائیں گے اور اگر اس نے مال نہیں چھینا اور نہ قتل کیا صرف مسلمانوں کو تنگ کیا ہو تو اس کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔