hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33542

.

ابن أبي شيبة

33542
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۵۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَمْرِو بْنِ سَلِمَۃَ الْہَمْدَانِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عنْ عَبِیْدَۃَ السَّلْمَانِیِّ ، قَالَ : قَالَ لِی عُمَرُ : کَمْ تَرَی الرَّجُلَ یَکْفِیہِ مِنْ عَطَائِہِ ، قَالَ : قُلْتُ : کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : لأَنْ بَقِیتُ لأَجْعَلَنَّ عَطَائَ الرَّجُلِ أَرْبَعَۃَ آلاَفٍ : أَلْفًا لِسِلاَحِہِ ، وَأَلْفًا لِنَفَقَتِہِ ، وَأَلْفًا یَجْعَلُہَا فِی بَیْتِہِ وَأَلْفًا لِکَذَا وَکَذَا أَحْسِبُہُ قَالَ لِفَرَسِہِ۔
(٣٣٥٤٣) حضرت عبیدہ سلمانی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے مجھ سے پوچھا : تمہاری کیا رائے ہے کہ ایک آدمی کے لیے کتنی تنخواہ کافی ہوگی ؟ میں نے کہا : اتنی اور اتنی۔ آپ (رض) نے فرمایا : اگر میں باقی رہا تو میں ضرور بالضرور ایک آدمی کی چار ہزار تنخواہ مقرر کروں گا۔ ایک ہزار اس کے ہتھیار کے لیے۔ ایک ہزار اس کے خرچہ کے لیے ۔ اور ایک ہزار کو وہ گھر میں استعمال کرے ۔ اور ایک ہزار اس اس چیز کے لیے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ (رض) نے گھوڑے کا ذکر فرمایا۔