hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33575

.

ابن أبي شيبة

33575
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۵۷۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ فُضَیْلٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ، عَنْ جَدِّہِ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : کُنْتُ خَازِنًا لِعَلِیٍّ ، قَالَ : زَیَّنْتُ ابْنَتَہُ بِلُؤْلُؤَۃٍ مِنَ الْمَالِ قَدْ عَرَفَہَا ، فَرَآہَا عَلَیْہَا ، فَقَالَ : مِنْ أَیْنَ لَہَا ہَذِہِ ؟ إنَّ لِلَّہِ عَلَیَّ أَنْ أَقْطَعَ یَدَہَا ، قَالَ : فَلَمَّا رَأَیْت ذَلِکَ قُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، زَیَّنْت بِہَا بِنْتَ أَخِی ، وَمِنْ أَیْنَ کَانَتْ تَقْدِرُ عَلَیْہَا ، فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ سَکَتَ۔
(٣٣٥٧٦) حضرت عبید اللہ بن ابی رافع (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے دادا حضرت رافع (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں حضرت علی (رض) کا خزانچی تھا۔ میں نے مال میں سے ایک موتی کا ہار آپ (رض) کی بیٹی کو پہنا دیا جسے آپ (رض) نے پہچان لیا۔ جب آپ (رض) نے یہ ہار اس پر دیکھا تو فرمایا : اس کے پاس یہ کہاں سے آیا ؟ یقیناً اللہ رب العزت نے مجھ پر یہ بات لازم کردی ہے کہ میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں۔ راوی فرماتے ہیں : کہ میں نے جب یہ معاملہ دیکھا تو میں نے عرض کیا : اے امیر المؤمنین ! یہ ہار میں نے اپنی بھتیجی کو پہنایا تھا ورنہ یہ کہاں اس پر قدرت رکھ سکتی ہے ؟ جب آپ (رض) نے یہ معاملہ دیکھا تو آپ (رض) خاموش ہوگئے۔