hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33644

.

ابن أبي شيبة

33644
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۶۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ ظَہَرَ عَلَی خَیْبَرَ ، وَصَارَتْ خَیْبَرُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمِینَ ، ضَعُفُوا عن عَمَلِہَا فَدَفَعُوہَا إلَی الْیَہُودِ یَعْمَلُونَہا وَینفقون عَلَیْہَا عَلَی أَنَّ لَہُمْ نِصْفَ مَا خَرَجَ مِنْہَا فَقَسَمَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی سِتَّۃٍ وَثَلاَثِینَ سَہْمًا ، لِکُلِّ سَہْمٍ مِئَۃُ سَہْمٍ ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نِصْفَ ذَلِکَ کُلِّہِ للمسلمین ، فَکَانَ فِی ذَلِکَ النِّصْفِ سِہَامُ الْمُسْلِمِینَ وَسَہْمُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَعَہُمْ وَجَعَلَ النِّصْفَ الآخَرَ لِمَنْ یَنْزِلُ بِہِ الْوُفُودُ وَالأُمُورُ وَنَوَائِبُ النَّاسِ۔ (ابوداؤد ۳۰۰۴)
(٣٣٦٤٥) حضرت بشیر بن یسار (رض) کسی صحابی (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر پر فتح پائی اور خیبرسارے کا سارا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کا ہوگیا تو یہ لوگ اس میں کام کرنے سے تھک گئے تو انھوں نے یہ زمینیں یہود کو دے دیں کہ وہ ان میں کام کریں اور اس پر خرچ کریں اس شرط پر کہ پیدا ہونے والی کھیتی کا آدھا حصہ ان کو ملے گا۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو چھتیس حصوں میں تقیسم کردیا اس طرح کہ ہر حصہ میں سو حصے تھے۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس تمام کا نصف حصہ مسلمانوں کے لیے خاص کردیا اس طرح کہ اس آدھے میں مسلمانوں کے بھی حصہ تھے اور ان کے ساتھ ہی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بھی حصہ تھا۔ اور دوسرے نصف کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آنے والے وفود کے لیے دوسرے معاملات اور لوگوں کے مصائب کے لیے خاص کردیا۔