hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33756

.

ابن أبي شيبة

33756
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۷۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ بَدْرٍ قَتَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْعَاصِ وَأَخَذْت سَیْفَہُ ، وَکَانَ سَیْفَہُ یُسَمَّی ذَا الْکَتِیفَۃِ ، قَالَ : وَقُتِلَ أَخِی عُمَیْرٌ ، فَجِئْت بِالسَّیْفِ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اذْہَبْ فَاطْرَحْہُ فِی الْقَبَضِ : فَرَجَعْت وَبِی مَا لاَ یَعْلَمُہُ إِلاَّ اللَّہُ مِنْ قَتْلِ أَخِی وَأَخْذِ سَلَبِی ، فَمَا لَبِثْت إِلاَّ قَلِیلاً حَتَّی نَزَلَتْ سُورَۃُ الأَنْفَالِ ، فَدَعَانِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : فَقَالَ : اذْہَبْ فَخُذْ سَیْفَک۔ (احمد ۱۸۰)
(٣٣٧٥٧) حضرت محمد بن عبید اللہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن ابی وقاص (رض) نے ارشاد فرمایا : جب غزوہ بدر کا دن تھا تو میں نے حضرت سعید بن عاصی کو قتل کیا اور میں نے اس کی تلوار لے لی اور اس کی تلوار کا نام ذوالکتیفہ تھا۔ اور آپ (رض) نے فرمایا : کہ میرے بھائی عمیر کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ پس میں تلوار لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ اور اس تلوار کو مقبوضہ مال غنیمت میں ڈال دو ۔ پس میں لوٹا اس حال میں کہ میرے دل میں میرے بھائی کے قتل اور مقتول کا مال لینے سے متعلق جو بات تھی وہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا ۔ میں تھوڑی دیر ہی ٹھہرا تھا کہ اتنے میں سورة الانفال نازل ہوگئی ۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بلایا اور فرمایا : جاؤ اپنی تلوار لے لو۔