(۳۳۷۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أُمِرْت أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی یَقُولُوا : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، فَإذَا قَالُوا : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، عَصَمُوا مِنِّی دِمَائَہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ إِلاَّ بِحَقِّہَا ، وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللہِ ، ثُمَّ قَرَأَ : (إنَّمَا أَنْتَ مُذَکِّرٌ لَسْتَ عَلَیْہِمْ بِمُسَیْطِرٍ)۔
(٣٣٧٧٤) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں : جب انھوں نے کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیا تو انھوں نے مجھ سے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو محفوظ کرلیا مگر اللہ کے حق کی وجہ سے۔ اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ بس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نصیحت کرنے والے ہیں، اور آپ نہیں ہیں ان پر جبر کرنے والے۔