hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33779

.

ابن أبي شيبة

33779
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۷۸۰) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ قَالَ : جَائَ أَبُو الْعَالِیَۃِ إلَیَّ وَإِلَی صَاحِبٍ لِی ، فَقَالَ: ہَلُمَّا فَإِنَّکُمَا أَشَبُّ مِنِّی وَأَوْعَی لِلْحَدِیثِ مِنِّی ، قَالَ: فَانْطَلَقْنَا حَتَّی أَتَیْنَا بِشْرَ بْنَ عَاصِمٍ اللَّیْثِیَّ ، فَقَالَ أَبُو الْعَالِیَۃِ : حَدَّثَ ہَذَیْنِ حَدِیثَک ، فقَالَ: حَدَّثَنِی عُقْبَۃُ بْنُ مَالِکٍ اللَّیْثِیُّ قَالَ: بَعَثَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَرِیَّۃً فَأَغَارَتْ عَلَی الْقَوْمِ فَشَذَّ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ وَاتَّبَعَہُ رَجُلٌ مِنَ السَّرِیَّۃِ مَعَہُ سَیْفٌ شَاہِرہ، فَقَالَ: الشَّاذُّ مِنَ الْقَوْمِ، إنِّی مُسْلِمٌ فَلَمْ یَنْظُرْ فِیمَا قَالَ، قَالَ: فَضَرَبَہُ فَقَتَلَہُ، فَنُمِیَ الْحَدِیثُ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَوْلاً شَدِیدًا فَبَلَغَ الْقَاتِلَ فَبَیْنَمَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ إذْ ، قَالَ الْقَاتِلُ : وَاللہِ یَا نَبِیَّ اللہِ مَا قَالَ الَّذِی ، قَالَ إِلاَّ تَعَوُّذًا مِنَ الْقَتْلِ فَأَعْرَضَ عَنْہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَمَّنْ یَلِیہِ مِنَ النَّاسِ ، فَعَلَ ذَلِکَ مَرَّتَیْنِ کُلُّ ذَلِکَ یُعْرِضُ عَنْہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یَصْبِرْ أَنْ قَالَ الثَّالِثَۃَ مِثْلَ ذَلِکَ فَأَقْبَلَ عَلَیْہِ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِوَجْہِہِ تُعْرَفُ الْمَسَائَۃُ فِی وَجْہِہِ ، فَقَالَ : إنَّ اللَّہَ أَبَی عَلَیَّ فِیمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ یَقُولُ ذَلِکَ۔
(٣٣٧٨٠) حضرت حمید بن ھلال (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ (رض) میرے پاس اور میرے ایک ساتھی کے پاس تشریف لائے ، اور فرمایا : تم دونوں آؤ اس لیے کہ تم دونوں مجھ سے زیادہ جوان ہو اور مجھ سے زیادہ حدیث کو محفوظ کرنے والے ہو راوی کہتے ہیں : ہم دونوں چلے یہاں تک کہ ہم لوگ حضرت بشر بن عاصم لیثی (رض) کے پاس آئے۔ حضرت ابو العالیہ (رض) نے فرمایا : اپنی بات ان دونوں کو بیان کرو۔ انھوں نے فرمایا؛ کہ حضرت عقبہ بن مالک لیثی (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لشکر بھیجا تو اس لشکر نے ایک قوم پر حملہ کردیا پس ایک آدمی قوم سے الگ ہوگیا اور لشکر والوں میں سے ایک آدمی نے اس کا پیچھا کیا اس حال میں کہ اس کے پاس سونتی ہوئی تلوار تھی۔ پس قوم سے الگ ہونے والا شخص کہنے لگا : بلاشبہ میں مسلمان ہوں۔ پس اس نے اس کی بات پر غور نہیں کیا اور اس پر حملہ کردیا اور قتل کردیا پھر یہ بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتلائی گئی ۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں سخت بات کہی۔ جب قاتل کو یہ خبر پہنچی تو اس درمیان کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو قاتل نے کہا : اے اللہ کے نبی 5! خد ا کی قسم اس نے ایسا نہیں کہا تھا مگر صرف قتل سے بچنے کے لیے ۔ پس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے اور اس کے ساتھ جو لوگ ملے ہوئے تھے ان سے اعراض کیا۔ اس شخص نے دو مرتبہ ایسا کہا : ہر مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے اعراض کیا۔ اس نے بھی صبر نہیں کیا تیسری مرتبہ یہ بات کہنے سے پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے چہرے کے ساتھ اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے پر غصہ کے آثار نمایاں تھے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یقیناً اللہ تعالیٰ نے مجھ پر انکار فرمایا مومن کو قتل کرنے والے کے بارے میں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات تین بار دہرائی۔