hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33788

.

ابن أبي شيبة

33788
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۷۸۹)حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ، عَنِ الْمُرَقِّعِ بْنِ عَبْدِاللہِ بْنِ صَیْفِیٍّ، عَنْ حَنْظَلَۃَ الْکَاتِبِ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَرَرْنَا بِامْرَأَۃٍ مَقْتُولَۃٍ ، وَقَدِ اجْتَمَعَ عَلَیْہَا النَّاسُ، قَالَ فَأَفْرَجُوا لَہُ ، فَقَالَ : مَا کَانَتْ ہَذِہِ تُقَاتِلُ فِیمَنْ یُقَاتِلُ ، ثُمَّ قَالَ لِرَجُلٍ : انْطَلِقْ إلَی خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ فَقُلْ لَہُ : إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْمُرُک یَقُولُ : لاَ تَقْتُلَنَّ ذُرِّیَّۃً ، وَلاَ عَسِیفًا۔ (ابوداؤد ۲۶۶۲۔ احمد ۴۸۸)
(٣٣٧٨٩) حضرت حنظلہ کاتب (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ غزوہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ ہمارا گزر ایک مقتولہ عورت پر ہوا اس حال میں کہ لوگ اس کے گرد جمع تھے۔ لوگوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے جگہ کشادہ کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تو لڑائی کرنے والوں میں لڑائی نہیں کر رہی تھی ! پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو کہا : کہ خالد بن ولید کے پاس جاؤ اور ان سے کہو : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم بچوں اور خدمت گاروں کو ہرگز قتل مت کرو۔